• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

سال 2024 میں پاکستان میں زیادہ تلاش کیے جانے والے کھیل

شائع December 10, 2024
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے سال 2024 میں پاکستان کے اندر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں کی فہرست جاری کردی۔

رواں سال گوگل پر کھیلوں میں سب سے زیادہ پاکستان میں کرکٹ سے متعلق چیزوں کو تلاش کیا گیا۔

کرکٹ سرچ کے رجحانات پر چھائی رہی ، جس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ نے قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے رکھی۔

پی ایس ایل 2024 کے شیڈول اور میچز کے ساتھ شعیب ملک اور ساجد خان جیسے اسٹار کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات نے بھی پاکستانیوں کی کھیل سے محبت کو مزید اجاگر کیا۔

اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے بھی تقریبا تین دہائیوں میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کی۔

کرکٹ سے متعلق تلاش کی جانے والی سب سے زیادہ 10 چیزوں کی فہرست درج ذیل ہے۔

1- ٹی20 ورلڈ کپ

2 - پاکستان بمقابلہ انگلستان

3- پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

4 - پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

5 - پاکستان بمقالہ بھارت

6 - پی ایس ایل 2024 شیڈول

7 - پاکستان بمقابلہ یو ایس اے

8 - بھارت بمقابلہ انگلستان

9 - بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ

10- بھارت مقابلہ انگلستان

—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025