• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

چند روز سے جاری کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

شائع December 9, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

سونے کی قیمتوں میں چند روز سے جاری تنزلی کا سلسلہ رک گیا، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔

اس طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 734 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 698 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی مہنگا ہو گیا، جس کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 221 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 915 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 652 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا تھا، اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 257 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے پر آ گئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل 6 دسمبر کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 کا ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024