• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے پاکستانی امداد کی پہلی کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی

شائع December 8, 2024
فوٹو:اے پی پی
فوٹو:اے پی پی
فوٹو:ریڈیو پاکستان
فوٹو:ریڈیو پاکستان

سیلاب سے متاثرہ برادر اسلامی ملک ملائیشیا کے لیے پاکستان کی 40 ٹن انسانی امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کوالالمپور پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، لحاف، سلیپنگ بیگ، چٹائیاں اور لائف جیکٹس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امدادی سامان کو پاکستانی سفارت خانے اور ملائیشین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے نمائندوں نے وصول کیا۔

حکومت پاکستان ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

امدادی سامان کی دوسری کھیپ آئندہ ہفتے بھیجی جائے گی، ملائشیا میں اس سال مون سون کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، سیلاب سے ملائیشیا کی 9 مشرقی ریاستوں میں 38 اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث ملائیشیا کی مختلف ریاستوں میں 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنانے کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ موسلا دھار بارشوں سے کئی مقامات پر پل بہہ گئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024