روس کی حمایت کھونے کے بعد بشارالاسد ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کی حمایت کھونے کے بعد بشارالاسد اپنا ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ ’اسد چلے گئے ہیں، ان کا محافظ روس، جس کی قیادت ولادیمیر پیوٹن کر رہے تھے، اب ان کی حفاظت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا‘۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شام کی کشیدہ صورتحال سے امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اشارہ دیا تھا کہ ان کے زیرانتظام امریکا شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی میں کسی بھی قسم کی مداخلت بند کر دے گا۔
ہفتے کی صبح سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے باغیوں کے اس اچانک حملے کا ذکر کیا جس کے نتیجے میں بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے تمام کیپیٹل لیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’شام ایک گڑبڑ ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں ہے، امریکا کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے، یہ ہماری لڑائی نہیں ہے‘۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ شام میں باغیوں کو غالب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ایران نے فریقین سے مذاکرات کی اپیل کردی ۔ ترکیہ نے بھی جنگ خاتمےکے لےلیے بات چیت پر زور دیاہے۔