• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

پولیس کو واضح پیغام دیتا ہوں، کسی بے گناہ پختون کو گرفتار نہ کیا جائے، امیر مقام

شائع December 6, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پولیس کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ کسی بے گناہ پختون کو گرفتار نہ کیا جائے۔

ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ پختونوں کی گرفتاری پر ہر فورم پر ان کی وکالت کرتا ہوں، مستقبل میں صرف پختون ہونے پر گرفتاریاں نہیں ہونا چاہئیں۔

امیر مقام نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جانی چاہئے تھی، علی امین گنڈاپور نے آج تک امن و امان پر کوئی ایک اجلاس تک نہیں طلب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو خیبرپختونخوا کے ایشوز پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا، اے پی سی کا مقصد تھا کہ دنیا کو بتاسکیں کہ صوبے میں صرف پی ٹی آئی نہیں ہم بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 دسمبر کو گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد ہوئی تھی، جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، ہم صوبے میں امن اور وسائل کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل وضع کرنا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت کا پرفارمنس آڈٹ ہونا چاہیے۔

ابتدائی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آج کی اے پی سی کا انعقاد انتہائی ضروری تھا، اصولی طور پر یہ اے پی سی صوبائی حکومت کو بلانی چاہیے تھی، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے تو ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاست کو سیاست تک محدود رکھنا چاہیے، جب صوبے میں امن و امان یا وسائل کی بہتری کی بات ہو تو ہمیں صوبے کی بہتری کے لیے متحد ہوجانا چاہیے، تاکہ ایک متفقہ پیغام دیا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024