سال 2024: پاکستان میں کون سے یوٹیوب چینلز مقبول رہے؟

شائع December 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی فہرست جاری کر دی۔

اس سال کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں اور یہ ٹرینڈز پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔

اس سال یوٹیوب نے کانٹینٹ کریئیٹرز کی فہرست بھی جاری کی ہے اور کمپنی نے سب سے مشہور 10 مواد تخلیق کاروں یا چینلز کی فہرست ریلیز کی ہے۔

اس سال ٹاپ کریٹیرزکی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔

رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مختلف آوازوں کو پیش کرتے ہیں، جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا احاطہ کرتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم کریئیٹرز کو سامعین سے جڑنے، کمیونٹیز کو بنانے اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے بااختیار بناتا ہے، جس سے تخلیق کاروں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوتا ہے جو سالانہ 10 ملین روپے سے زیادہ کماتے ہیں۔

سب سے مقبول کانٹینٹ کریئیٹرز

1- رجب کی فیملی

2- انایا ایشال فیملی

3- ارشد ریلز

4- یو آر کرسٹیانو

5- ڈکی بھائی

6- سسٹرولوجی

7- چھوٹا علی وی لاگ

8- ڈاکٹر امتیاز احمد

9- شیراز ولیج وی لاگ

10-فاطمہ فیصل

کارٹون

کارٹون : 6 جنوری 2025
کارٹون : 5 جنوری 2025