• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

اسحٰق ڈار وزرا کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

شائع December 2, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار وزرا کونسل کے 28ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خراسان کے گونر جنرل محمد علی نبی پور نے اسحٰق ڈار کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اسحٰق ڈار اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے منشور کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ، ریل اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی، ویزا کے نظام اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانے کے ذریعے خطے میں زیادہ سے زیادہ روابط کے امکانات کو اجاگر کریں۔

اسحٰق ڈار مشرق وسطیٰ میں تنازعات، علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر پاکستان کے تحفظات کا بھی اعادہ کریں گے، اس کے علاوہ وہ اقتصادی تعاون تنظیم کلین انرجی مرکز کے چارٹر پر دستخط کریں گے۔

علاوہ ازیں اسحٰق ڈار وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزرا اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024