• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

شائع November 30, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی ضلع لکی مروت سے ایم پاکس (منی پاکس) کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ایک بیان میں احتشام علی کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کوٹ کشمیر کے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی ہے، عالمی ادارہ صحت نے اسے ایمرجنسی آف انٹرنیشنل کنسرن قرار دیا ہے۔

مشیر صحت کا کہنا تھا کہ مریض دبئی سے فلائٹ نمبر پی کے 284 کے ذریعے 28 نومبر کو رات 9 بج کر 30 منٹ پر پہنچے، جنہیں معائنے کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم پاکس کی علامات پر مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، مزید کہنا تھا کہ مریض دبئی میں پچھلے 5 سال سے بطور ڈرائیور کام کر رہے تھے۔

مشیر صحت احتشام علی کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ میں بنائے گئے ریپڈ رسپانس ٹیم کے سرویلنس آفیسر ڈاکٹر مصور نے اس کیس کا پتا لگایا، مریض کو اس بیماری کے علاج اور سماجی فاصلوں سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بتا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں اس وقت ایم پاکس کا ایک ہی فعال کیس ہے، رواں برس صوبے بھر سے 6 ایم پاکس کیسز سامنے آئے۔

مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ ایم پاکس سے متاثرہ 5 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2024 کو خیبرپختونخوا سے ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا تھا، جب 33 سالہ مریض خلیجی ملک سے 7 ستمبر کو پاکستان آئے تھے۔

15 اگست 2024 کو براعظم افریقہ میں ایم پاکس (منکی پاکس) کے حوالے سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھی منکی پاکس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025