• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

زمبابوے کیخلاف سیریز: احمد دانیال، شاہنواز دھانی کو انجری، عباس آفریدی اور جہانداد خان منتخب

شائع November 27, 2024
— فائل فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس
— فائل فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس

فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر عباس آفریدی اور آل راؤنڈر جہانداد خان کو شامل کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آل راؤنڈر جہاندار خان اور فاسٹ باؤلر عباس آفریدی بلاوایو پہنچ گئے ہیں۔

دونوں باؤلرز ٹی 20 اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں، ٹی 20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔

زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے محمد ابرار 4، سلمان علی آغا 3، فیصل اکرم اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

تعاقب میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 19 ویں اورر میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کرلیا تھا، صائم ایوب 113 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز ہی بناسکی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024