• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ملک بھر میں پولیو وائرس بے قابو، کیسز کی تعداد 56 تک جاپہنچی

شائع November 27, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ملک بھر میں پولیو وائرس بے قابو نظر آتا ہے، جہاں رواں برس 56 واں کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے رپورٹ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسدادِ پولیو کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

مزید کہنا تھا کہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) وائلڈ کی تصدیق ہوئی ہے، ڈیرہ اسمٰعیل خان سے یہ رواں سال کا ساتواں پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا سے 15، سندھ سے 13 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کے تین کیسز کی تصدیق کی تھی۔

لیب کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا تھا کہ نئے کیسز ڈیرہ اسمٰعیل خان، ژوب اور جعفرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان، جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو سے متاثرہ 7 اضلاع میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ تین سالوں کے دوران معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرامز کو تمام کمزور بچوں تک رسائی میں اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہاں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024