• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

اے آر رحمٰن سے طلاق پر سائرہ بانو کی وضاحت

شائع November 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا (اے آر) رحمٰن سے طلاق پر ان کی سابق اہلیہ سائرہ بانو نے وضاحت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں غلط ہیں، وہ شریف النفس اور نیک انسان ہیں۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندانا شاہ نے ان کا وائس نوٹ میڈیا کے ساتھ شیئر کیا، جس میں اے آر رحمٰن کی سابق اہلیہ موسیقار پر لگائے گئے الزامات پر وضاحت کرتی دکھائی دیں۔

رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے اے آر رحمٰن پر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ موسیقار اچھے انسان ہیں، وہ علیحدگی کے باوجود ان پر جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کے سابق شوہر کے حوالے سے غلط معلومات نہ پھیلائی جائے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور اپنے علاج کے لیے انہوں نے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے سلسلے میں چنئی سے ممبئی منتقل ہوئیں اور وہ مزید کچھ عرصے تک وہاں علاج کے سلسلے میں رہیں گی، وہ اپنی بیماری کی وجہ سے سابق شوہر اور بچوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتی تھیں، اس لیے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اے آر رحمٰن کی جانب سے دوسری خواتین سے تعلقات اور شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ موسیقار نے تاحال کسی سے رشتہ قائم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، وہ اب بھی تنہا ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں، ان پر تہمتیں نہ لگائی جائیں۔

سائرہ بانو نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا سے التجا کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھیں اور ان کے حوالے سے غلط معلومات نہ پھیلائیں۔

جہاں انہوں نے اے آر رحمٰن پر لگے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا، وہیں انہوں نے اپنی بیماری کا انکشاف کرکے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، تاہم انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی کہ انہیں کیا بیماری لاحق ہے؟

سائرہ بانو سے قبل اے آر رحمٰن کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی وضاحت کی تھی کہ موسیقار ان کے والد کی طرح ہیں، ان کے حوالے سے غلط معلومات نہ پھیلائی جائے۔

بھارتی میڈیا میں اے آر رحمٰن اور ان کی گٹارسٹ 28 سالہ موہنی ڈے کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں تھیں اور دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ہی موسیقار کی طلاق ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آر رحمٰن کی طلاق کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی شوہر سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو نے گزشتہ ہفتے اپنی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، دونوں کی شادی 29 سال چلی، دونوں کے تین بچے ہیں، جن کی عمریں 26 اور 22 سال کے درمیان ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024