• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جنوبی کوریا: سیئول میں نومبر کے دوران ریکارڈ برف باری، نظام زندگی مفلوج

شائع November 27, 2024
فوٹو:الجزیرہ
فوٹو:الجزیرہ
فوٹو:رائٹرز
فوٹو:رائٹرز
فوٹو:بلوم برگ
فوٹو:بلوم برگ

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نومبر کے دوران سب سے زیادہ برف باری کا ریکارڈ بن گیا، خراب موسم کے باعث ٹریفک جام، بجلی بند اور سیکڑوں پروازوں معطل کردی گئیں جب کہ حکام نے آنے والے دنوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دارالحکومت کے مشرق میں شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں کم از کم 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ سیئول میں تیز ہواؤں کی وجہ سے عمارتوں اور زیر تعمیر انفرا اسٹرکچر سے ملبہ گرنے سے بھی کچھ راہ گیر زخمی ہوئے۔

موسم پر نظر رکھنے والی ایجنسی نے کہا کہ شمال مغرب سے آنے والی ٹھنڈی ہوا نے بارش کو رات کے دوران برف میں تبدیل کر دیا، دوپہر 3 بجے تک زمین پر 18 سینٹی میٹر (7.1 انچ) برف کی تہہ جم چکی تھی جو کہ 1907 میں ریکارڈ رکھنے کی شروعات کے بعد سب سے بڑی مقدار ہے۔

وزارت داخلہ نے تباہی سے نمٹنے کے لیے اپنے رد عمل کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح تک 5 سینٹی میٹر فی گھنٹہ تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے، وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ برف میں نمی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

خراب موسم کے باعث ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں سے زیادہ تر پروازیں اندرون ملک کی تھیں جب کہ شدید خراب موسم کی وجہ سے جزیروں پر خدمت فراہم کرنے والی کم از کم 70 فیری سروسز کو معطل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سیئول اور وسطی خطے کے کئی علاقوں میں ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جب کہ درخت گرنے اور برف باری سے منسلک وجوہات کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔
1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024