• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عماد عرفانی ہولی وڈ اداکار ہینری کیول کے ہم شکل قرار

شائع November 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل کا کردار ادا کرنے والے اداکار عماد عرفانی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے انہیں ہولی وڈ اداکار ہینری کیول کا ہم شکل قرار دے دیا۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے ان کی فٹنیس پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا۔

عماد عرفانی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس پر بعض صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔

جہاں صارفین نے اداکار کو شرٹ کے بغیر فوٹوشوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض مداحوں نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے عدیل اہلیہ رباب کی جانب سے چھوڑ جانے کے بعد غربت کے باعث ننگے ہوگئے۔

عماد عرفانی نے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل نامی لالچی اور غریب شخص کا کردار ادا کیا تھا، جو پیسوں کی خاطر امیر لڑکی رباب سے شادی کرتے ہیں لیکن انہیں بھی دھوکا دیتے ہیں، جس پر اہلیہ انہیں فراڈ کے الزامات میں جیل بھجوادیتی ہیں اور ان سے رشتہ توڑ لیتی ہیں۔

اداکار کی فیشن میگزین کے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں برطانوی نژاد ہولی وڈ اداکار ہینری کیول کا ہم شکل بھی قرار دیا۔

متعدد مداحوں نے ان کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں ہینری کیول کا نہ صرف ہم شکل قرار دیا بلکہ انہیں ہولی وڈ اداکار کا متبادل بھی قرار دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہولی وڈ فلموں سمیت نیٹ فلیکس سیریز میں بھی کام کریں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025