چاغی: اسمگلرز کےخلاف آپریشن، جوابی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق، 2 شدید زخمی

شائع November 26, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

بلوچستان کے علاقے چاغی میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے چاغی میں کسٹمز حکام نے اسمگلرز کے خلاف ایک کارروائی کی تاہم اس دوران ان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق اسمگلرز نے کسٹمز حکام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے، کسٹمز کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لیویز کوئیک رسپانس فورس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025