• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

شان شاہد کو نہانے کے دوران شرٹ کے بغیر تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع November 23, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کے مقبول فلمی ہیرو شان شاہد کو نہانے کے دوران شرٹ کے بغیر اپنی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

شان شاہد نے دو روز قبل ورزش کے بعد نہانے کے دوران اپنی کھچوائی گئی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بھی ورزش کرنے کی ترغیب دی۔

اداکار کی جانب سے شرٹ کے بغیر اپنی تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

زیادہ تر صارفین نے اداکار کے شرٹ لیس ہونے پر اعتراض کیا اور لکھا کہ اگر کوئی خاتون بولڈ لباس میں بھی تصویر شیئر کرتی ہے تو اس پر ہنگامہ کھڑا کردیا جاتا ہے جب کہ اداکار نے پورے جسم پر شرٹ ہی نہیں پہنی۔

جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں متعدد صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں اور ان کی صحت کو بھی سراہا، ساتھ ہی انہیں سپر اسٹار بھی قرار دیا۔

صارفین کی تنقید کے بعد شان شاہد نے شرٹ کے بغیر ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی اور اپنی شرٹ لیس تصاویر شیئر کرنے کا دفاع بھی کیا۔

اداکار نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ مرد وخواتین کو خدا نے برابر تخلیق کیا اور دونوں کو مختلف خصوصیات سے نوازا۔

انہوں نے لکھا کہ خدا نے مردوں کو جسمانی طاقت جب کہ خواتین کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت سے نوازا۔

شان شاہد نے لکھا کہ اب وہ 50 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، اس لیے فلموں کے اسکرپٹ کے مطابق وہ اپنی جسامت بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر شکرانے بھی ادا کیے کہ خدا نے انہیں صحت اور تندرستی جیسی نعمت سے نوازا ہے۔

فلم اسٹار نے مزید لکھا کہ وہ اپنے ہم عمر لوگوں کو ورزش کی جانب راغب کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

شان شاہد نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ اس دنیا نے مردوں کو بغیر شرٹ رہنے کا حق دیا ہے لیکن عین ممکن ہے کہ بہت سارے لوگوں کو ان حقوق سے مسئلہ ہو۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے مردوں کے بغیر شرٹ رہنے اور شرٹ لیس تصاویر کو مردوں کا حق قرار دیا اور اسے معیوب نہیں کہا۔

ان کی جانب سے شرٹ کے بغیر رہنے اور تصاویر شیئر کرنے کو مردوں کا حق قرار دیے جانے پر بھی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024