• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور سگریٹ نوشی سے فالج ہونے کا خطرہ

شائع November 22, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ایک تازہ تحقیق میں ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، بے ترتیب دل کی دھڑکن اور سگریٹ نوشی سے فالج ہونے کے امکانات 80 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ذیابیطس، سگریٹ اور شراب نوشی سمیت امراض قلب کے مسائل کو پہلے بھی فالج کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تازہ تحقیق میں میں ماہرین نے 32 ممالک کے 142 سینٹرز میں ہزاروں رضاکاروں کو بھرتی کرکے ان کے ٹیسٹس کیے۔

ماہرین نے بعد ازاں 13 ہزار سے زائد فالج کے شکار مریضوں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا اور انہیں ہونے والے فالج کو مختلف کیٹیگریز میں رکھا۔

ماہرین نے بھرتی کیے گئے افراد سے مختلف سوالات بھی کیے اور بعد ازاں ان میں فالج جیسی علامات کا بھی جائرہ لیا۔

ماہرین نے بھرتی کیے گئے رضاکاروں اور تجزیہ کیے گئے ڈیٹا کو ملانے کے بعد ان چند عناصر کی نشاندہی کی جن سے فالج ہونے کے امکانات گئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے پایا کہ ہائی بلڈ پریشر، دل کی بے ترتیب دھڑکن، ہائی کولیسٹرول اور سگریٹ نوشی جیسے عمومی عوامل فالج کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، دل کی بے ترتیب دھڑکن اور شراب و سگریٹ نوشی سے انسان کا ’وسکولر نظام‘ (vascular system) متاثر ہوتا ہے، جس سے فالج سمیت دیگر طبی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔

’وسکولر نظام‘ انسان کے جسم میں خون کی ترسیل کرنے والے سسٹم کو کہتے ہیں، جس میں خون کی شریانوں، آکسیجن کی ترسیل کرنے والی رگوں، لمز نوڈز اور نسوں سمیت دیگر اعضا پر مشتمل پیچیدہ نظام ہے، اس کے خراب ہونے سے سنگین بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ و شراب نوشی سمیت دل کی بے ترتیب دھڑکن جیسے مسائل ’وسکولر نظام‘ کو متاثر کرکے فالج کے امکانات بڑھا دیتی ہیں، کیوں کہ اس سے خون کی ترسیل کرنے والی شریانیں کمزور ہونے سمیت پھٹ بھی سکتی ہیں۔

خون کی ترسیل کرنے والی شریانوں کے متاثر ہونے اور پھٹنے سے فالج ہوتا ہے اور فالج کے درجنوں اقسام ہیں، جس میں سب سے سنگین ’برین ہیمبرج‘ کو قرار دیا جاتا ہے، جس میں دماغ کی نس پھٹ جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024