• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق 40 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئیں

شائع November 22, 2024
— فوٹو: بلال یاسر بجر ایکس
— فوٹو: بلال یاسر بجر ایکس
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جہاں آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعے کے خلاف پاراچنار میں سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خواتین اور بچے سمیت 40 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ حملے میں 30 زخمی ہوگئے تھے۔

پاراچنار کے ایک مقامی رہائشی زیارت حسین نے ٹیلی فون پر ’رائٹرز‘ کو بتایا تھا کہ مسافر گاڑیوں کے 2 قافلے تھے جن میں سے ایک پشاور سے پاراچنار اور دوسرا پاراچنار سے پشاور جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

زیارت حسین نے مزید بتایا کہ ان کے رشتے دار پشاور سے کرم جانے کے لیے سفر کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024