• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گداگر کے ساتھ 10 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام، سابق بینک مینجر کی ضمانت منظور

شائع November 21, 2024 اپ ڈیٹ November 21, 2024 11:45am
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

سندھ ہائی کورٹ نے حیدر آباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کے فراڈ کے کیس میں نجی بینک کے سابق برانچ مینجر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

حیدرآباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک گداگر کا اکاؤنٹ ہے، اس کو بھی نہیں چھوڑا گیا، گداگر صاحب تو یہ نہیں کہہ رہے کہ اس کا موبائل یا سم کسی نے لی ہے؟ ملزم کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے آئے؟۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آئے، ملزم نے صارف کی معلومات فراہم کیں، رقم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شکایت کنندہ کے مطابق بینک صارفین کی تفصیلات انشورنس کمپنی کو فراہم کرتا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ بینک سے انفارمیشن لیک ہونا کس دفعہ کے تحت آتا ہے؟ انفارمیشن لیک کرنا فراڈ میں تو نہیں آتا۔

اس کے ساتھ ہی عدالت عالیہ نے نجی بینک کے سابق برانچ مینجر کی ضمانت منظور کرلی اور اسے 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024