• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال کی واپسی عمران خان کو رعایت سے مشروط کردی

شائع November 20, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ پس پردہ مذاکرات میں 24 نومبر کی احتجاج کی کال کی واپسی عمران خان کو ریلیف سے مشروط کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے حکومت سے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت نے 24نومبرکی کال واپس لینے کیلیے شرائط پیش کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات میں تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جاری مذاکرات میں ایک دو روز میں پیشرفت کا امکان ہے۔

اس سوال پر کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو باہر منتقل کرنے کا آپشن بھی ہے؟ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش پہلے ہی کی جاچکی ہے لیکن وہ آمادہ نہیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات رکھ دیے، حکومت مان گئی تواحتجاج کی کال واپس لیں گے، حکومت نہ مانی توفائنل کال کی تیاری مکمل ہے، ہم نے خواتین قیدیوں سے متعلق بھی مطالبات رکھے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا مذاکرات محسن نقوی کے ساتھ ہو رہے ہیں؟ ذرائع پی ٹی آئی نے کہاکہ نہیں، ہمارے براہ راست مذاکرات ہورہے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024