• KHI: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • LHR: Fajr 3:52am Sunrise 5:20am
  • ISB: Fajr 3:52am Sunrise 5:22am
  • KHI: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • LHR: Fajr 3:52am Sunrise 5:20am
  • ISB: Fajr 3:52am Sunrise 5:22am

لاہور کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 6 لاشیں برآمد

شائع November 20, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور کے مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ریسکیو اہلکاروں کو نومولود بچے کی لاش فیکٹری ایریا کے علاقے سے ملی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، شادمان، کوٹ لکھپت، گلشن راوی، داتا دربار کے لنگر خانے سے لاشیں ملی ہیں جن میں ایک نومولود اور 2 بزرگ شہری سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں نشترکالونی سے 50 سالہ شخص گاڑی میں مردہ حالت میں ملا، متوفی کی شناخت جاوید اسلم کے نام سے ہوئی جو نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے نومولود بچے کی لاش ملی، شادمان کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج دم توڑگیا۔

ایدھی ترجمان نے بتایا کہ کوٹ لکھپت سے فٹ پاتھ کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، اور مون مارکیٹ کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ داتا دربارگیٹ نمبر 5 لنگر خانے سے 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا، جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت نہ ہو سکی، پولیس کاروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025