• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ہمارے شوہر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں، اشنا شاہ، اریبہ حبیب

شائع November 18, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان اشنا شاہ اور ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ باقی خواتین کے شوہروں کی طرح ان کے شوہر بھی ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے مذاق انہیں سمجھ نہیں آتے۔

اریبہ حبیب نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

اریبہ حبیب نے بتایا کہ انہوں نے زمانہ طالب علمی سے ماڈلنگ کا آغاز کیا، جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تب انہوں نے ماڈلنگ کے لیے آڈیشن دیا اور انہیں منتخب کرلیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں پڑھنے کی وجہ سے ان کی والدہ نے مخالفت کی لیکن ان کے والد نے انہیں ماڈلنگ کرنے کی اجازت دی اور یوں ہی ان کا کیریئر شروع ہوا۔

اریبہ حبیب نے اداکاری کے مقابلے میں ماڈلنگ کو بہتر قرار دیا اور کہا کہ اداکاری کرنے کے بعد مداح ہر اداکارہ کو بہو، بہن اور بیوی کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، پھر ماڈلنگ کریں تو تنقید ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری ماڈلز و اداکاراؤں کی طرح انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لوگ ان کے لباس پر انہیں مسلمان ہونے کے طعنے تک دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے دیوالی منائی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اریبہ حبیب کے مطابق ہمارے ہندو اور مسیحی دوست عید سمیت دیگر مذہبی تہواروں پر ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، اسی طرح اگر ہم ان کے مذہبی دنوں پر ان کے ساتھ ہوں تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان پرانا تعلق تھا، دونوں اسکول کے زمانے کے دوست تھے، بعد میں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ ان کے اور شوہر کے درمیان کئی سال تک تعلقات رہے۔

پروگرام کے دوران اشنا شاہ نے اریبہ حبیب سے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے شوہر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بالکل وہ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ان کی باتوں کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور ان کے مذاق انہیں نہ تو سمجھ آتے ہیں اور نہ ہی ان میں ان کے ایسے مذاقوں کو سمجھنے کی اہلیت ہے۔

دونوں اداکاراؤں نے بتایا کہ ان کے شوہر اپنے ملازمین سے ایک دوسرے کی حالت سے متعلق دریافت کرتے رہتے ہیں اور ان کے ملازمین شوہروں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ درست ہیں لیکن ان کی بیویاں غلط ہیں۔

اشنا شاہ اور اریبہ حبیب نے مزاحیہ انداز میں بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ان کے بلکہ باقی خواتین کے شوہر بھی بیویوں کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور شوہروں کے ایسے مذاق بیویوں کو سمجھ نہیں آتے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025