• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بچے کے اغوا کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا چوتھے روز بھی جاری

شائع November 18, 2024
— فوٹو: پی پی آئی
— فوٹو: پی پی آئی

کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والی بچے کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے جب کہ وکلا تنظیموں نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والے 10 سالہ بچے کو تاحال بازیاب نہ کرایا جاسکا، بچے کی عدم بازیابی کے خلاف بچے کے اہلخانہ اور تاجروں کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جاری ہے۔

10 سالہ مصور کاکڑ کو نامعلوم افراد نے جمعے کے روز اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، دھرنے کے باعث اسمبلی کے باہر تعظیم چوک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا، طلبہ و طالبات کو اسکول، کالجز جانے میں اور دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024