• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ملک بھر میں سونے کی قیمت آج کتنی کم ہوئی؟

شائع November 16, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر آ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 300 روپے نیچے آگئے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔

اے پی پی کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی258 روپے تنزلی کے ساتھ 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 148 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 250 روپے اور 2 ہزار 786 روپے پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 565 ڈالر سے کم ہوکر 2 ہزار 562 ڈالر پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 بار سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد گزشتہ روز (15 نومبر) اس کے نرخ ایک ہزار 300 روپے بڑھ گئے تھے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 67 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 115 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہوگئی تھی۔

14 نومبر کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔

12 نومبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024