• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

ٹک ٹاکرز ذاتی ویڈیوز کسی کو نہ بھیجیں، مشی خان کا مشورہ

شائع November 16, 2024 اپ ڈیٹ November 16, 2024 03:43pm
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی اور انتہائی خاص ویڈیوز اور تصاویر کسی بھی صورت میں اپنے مرد ساتھیوں کو نہ بھیجیں۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں وہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے والے ٹرینڈ پر بات کرتی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرز کی انتہائی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔

مشی خان نے ویڈیوز کے لیک ہونے کے ٹرینڈ کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) اور دوسرے حکومتی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی ویڈیوز وائرل ہونے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

اداکارہ نے لڑکیوں، خواتین اور ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا کہ زمانہ بہت خراب ہے، وہ کسی بھی صورت میں کسی کی فرمائش پر اپنی ذاتی ویڈیوز، معلومات اور تصاویر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ہونے والے شوہر کے ساتھ بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہئیں، انہیں اپنے کسی ساتھی کو خوش کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔

مشی خان کے مطابق ایسی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور لڑکیاں خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں، اس لیے ایسا قدم نہ اٹھائیں۔

اداکارہ نے ٹک ٹاکرز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے ساتھی اور یہاں تک کے اپنے شوہر کو بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر نہ بھیجیں، اپنی ذات اور پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کسی بھی ٹک ٹاکر کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے مذکورہ پیغام ایسے وقت میں شیئر کیا ہے جب حال ہی میں نوجوان ٹک ٹاکر امشا رحمٰن کی متعدد فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

امشا رحمٰن کی ویڈیوز گزشتہ ہفتے وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈی ایکٹو کردیے تھے۔

وائرل ہونے والی مبینہ نامناسب ویڈیوز میں امشا رحمٰن کو نوجوان لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا۔

ان سے قبل گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں اور ان پر مشی خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے شہرت حاصل کرنے کی خاطر اپنی ویڈیوز خود لیک کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024