• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، انڈیکس پہلی بار 95 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

شائع November 15, 2024
— فائل: کینوا
— فائل: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 95 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس میں 890 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ پہلی بار 95 ہزار 82 پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس 571 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے کے بعد 94 ہزار 763 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94 ہزار 191 پر پہنچ گیا تھا جو اس سے ایک روز قبل 93 ہزار 355 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان جاری نہ رہ سکا تھا اور انڈیکس 356 پوائنٹس یا 0.38 فیصد بڑھ کر 93 ہزار 648 پر بند ہوا تھا۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں کم شرح سود کی وجہ سے میوچوئل فنڈز سے ایکویٹی میں تبدیلی جاری ہے۔

یوسف فاروق نے کہا تھا کہ ریٹیل سرمایہ کاروں کو اچھے طویل مدتی نتائج کے لیے قلیل مدتی نقل و حرکت کی فکر کیے بغیر متنوع پورٹ فولیو میں ’سرمایہ کاری جاری رکھنی چاہیے‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024