لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر مقرر

شائع November 12, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) معظم اعجاز کو این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو 90 روز کے لیے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز اس سے قبل ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

اس سلسلے میں وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مشاورت سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو نیشنل ٹیکنالوجی کونسل (این ٹی سی) کا چیئر پرسن مقرر کر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز کو 4 برس کے لیے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا چیئرپرسن مقرر کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو انتہائی اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا تھا، چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال یا چیئرمین کی 65 سال عمر ہونے تک کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024