• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی پائلٹ نے شراب نوشی کا الزام قبول کرلیا

شائع September 20, 2013

فائل فوٹو --.
فائل فوٹو --.

لندن: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ایک پائلٹ نے جمعے کے روز اس بات کو قبول کیا ہے کہ اس نے پاکستان جانے والی ایک پرواز سے قبل شراب پی تھی۔  

میڈیا نے عدالت میں سماعت کے حوالے سے بتایا کہ 54 سالہ عرفان فیض کو جب کاک پٹ سے گرفتار کیا گیا تو وہ مقررہ حد سے چار گنا زیادہ نشے کی حالت میں تھے۔

لیڈز میجسٹریٹ کورٹ کے ایک افسر نے اے ایف پی کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہری نے جرم قبول کرلیا ہے اور ان کے مقدمے کو اعلیٰ عدالت بھجوادیا گیا ہے جہاں انہیں 18 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔

بی بی سی اور مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیض ٹھیک طرح سے کھڑے نہیں ہوپا رہے تھے اور ان کے منہ سے بھی بدبو آرہی تھی۔

پی آئی کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اگر فیض کو سزا ہوتی ہے تو انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024