• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:45pm
  • ISB: Maghrib 5:20pm Isha 6:48pm

عاصم صاحب اور اے ایس پی شہربانو سے کوئی رشتے داری نہیں، جگن کاظم

شائع November 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے واضح کیا ہے کہ ان کا اور ان کے شوہر فیصل ایچ نقوی کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو نقوی سے کوئی رشتہ یا تعلق نہیں۔

جگن کاظم نے حال ہی میں احمد بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اے ایس پی شہربانو کو ہاتھ پر بوسہ دینے پر وضاحت کی۔

جگن کاظم نے مارچ 2024 میں اس وقت اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ چوما تھا جب کہ خاتون پولیس افسر نے لاہور میں 26 فروری کو عربی حروف کی کیلیگرافی کے لباس پہننے پر ایک خاتون کو مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے مارنے کی کوشش کی تھی، جنہیں پولیس نے بروقت پہنچ کر بچایا تھا۔

جگن کاظم نے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ چومنے کے سوال پر واضح کیا کہ وہ ان کی رشتے دار نہیں ہیں، ساتھ ہی کہا کہ خاتون پولیس افسر ان کے شوہر کی رشتے دار بھی نہیں۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان نے اسی بات پر مزید گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا نام بھی لیا اور کہا کہ ان کا اور ان کے شوہر کا عاصم صاحب سے بھی کوئی تعلق یا رشتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اچھا کام کرنے پر اے ایس پی شہربانو نقوی کا ہاتھ چوما تھا اور ان کی ویسے بھی عادت رہی ہے کہ وہ اچھے کام کرنے والے بچوں کے ہاتھ اور چہرے چومتی رہی ہیں۔

جگن کاظم کے مطابق ہر خاتون یا مرد اچھے بچوں کے ہاتھ اور چہرے چومتے رہتے ہیں، اس میں کوئی برائی نہیں لیکن ان کی جانب سے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ چومنے پر مسئلہ بن گیا اور لوگوں نے ان کی ان سے رشتے داری بنا دی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اے ایس پی شہربانو اور عاصم صاحب ان کے رشتے دار نہیں، البتہ وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے شوہر فیصل ایچ نقوی کے بھائی ضرور ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں طعنے دیے جائیں۔

جگن کاظم نے مزید کہا کہ ماضی میں انہوں نے محسن نقوی کے ٹی وی چینل ’24 نیوز‘ میں کام کیا تو انہیں طعنے دیے گئے اور کہا گیا کہ انہیں کسی دوسرے چینل میں کام نہیں مل رہا تو سسرالیوں کے چینل میں کام کرنا شروع کیا،جس پر انہوں نے 6 ماہ کے اندر ہی ٹی وی چینل کو چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ محسن نقوی دو سال قبل سیاست اور حکومت میں آئے ہیں لیکن وہ 20 سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ان کی محنت کو نظر انداز کرکے انہیں رشتے داری کے طعنے دیے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025