• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:25pm

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے چچا، بھتیجا جاں بحق

شائع November 11, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی، مردان، باجوڑ، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر، چترال سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور ان کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کالام سمیت بالائی علاقوں میں برف باری بھی ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع مردان اور مضافاتی علاقوں میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، اس کے علاوہ مردان کی تحصیل کاٹلنگ کھوئی، برمول اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔

ضلع صوابی میں بھی تیز طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری جاری ہے، ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ شنگرگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجے تھے، متوفی پہاڑیوں میں مویشی چرانے کے لیے گئے تھے کہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، مینگورہ اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

ادھر ہری پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے موسم سرد ہوگیا، آسمان پر کالی گھٹائیں چھانے سے دن میں رات کا گماں ہونے لگا اور گاڑیوں کی لائٹس آن کردی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024