• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

لکی مروت میں معمولی تنازع پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، والد شدید زخمی

شائع November 10, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

لکی مروت کے علاقے لکی سٹی میں معمولی تنازع پر ڈاکٹر نے مریضوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لکی سٹی کے ڈینٹل کلینک میں ڈاکٹر اور مریضوں کے درمیان پیسوں پر تنازع ہوا، اس دوران ڈاکٹر کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ان کا والد شدید زخمی ہوگیا۔

مقتولین کے والد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے تھانہ لکی سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے ڈاکٹر نے 15 ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے لیکن مصنوعی دانت بنانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ پیسوں کی وجہ سے ڈاکٹر اور ان کے مریضوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

دوسری جانب ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق اور 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ سروکلی کی حدود دالہ زاک میں گھریلو ناچاقی پر ملزم کی فائرنگ سے بیوی، 16 سالہ بیٹا فیصل جاں بحق اور 8 سالہ بیٹی زخمی ہوگئی، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024