• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکل گئے، بیرسٹر سیف

شائع November 10, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یورپ کی سیر پر نکل گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر محمد سیف نے ایک بیان میں کہا کہ عوام اسموگ کی وجہ سے سانس نہیں لے سکتے اور باپ بیٹی جنیوا کے تازہ ہواؤں میں جھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیوٹ جیٹ ہائیر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

بیرسٹر محمد سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدترین اسموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، فارم 45 کے لیڈرز عوام کے غم خوار ہیں جب کہ فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کرسکیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، راج کماری مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں مگر حالت یہ ہے کہ خود علاج کے لئے باہر گئی ہے، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024