• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سرفراز بگٹی نے غیر ملکی دورہ منسوخ، امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

شائع November 9, 2024
— فائل فوٹو: ایکس/گورنمنٹ آف پاکستان
— فائل فوٹو: ایکس/گورنمنٹ آف پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچ گئے اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبائی کابینہ، پولیس و سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔

دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حمزہ شفقات نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کے 17 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ 19 سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔

بعدازاں ترجمان صوبائی محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد سول ہسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی دم تو ڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024