• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اریج چوہدری خود کو بھارتی اداکاراؤں کا ہم شکل قرار دیے جانے پر ناخوش

شائع November 9, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں خوبرو خاتون نتاشا کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اریج چوہدری نے خود کو بھارتی اداکاراؤں کا ہم شکل قرار دیے جانے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

اریج چوہدری نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ان سے مختلف اداکاراؤں سے ان کا چہرہ ملانے سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل تک سوشل میڈیا پر انہیں امریکی بالغ فلموں کی اداکارہ ڈینی ڈینیئل کا بھی ہم شکل قرار دیا جاتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ صارفین نے ان کے انسٹاگرام پر آکر ڈینی ڈینیئل کو مینشن کرنا شروع کردیا، جس پر وہ بیچاری بھی پریشان ہوگئی ہوں گی کہ انہیں کس سے ملایا جا رہا ہے۔

اریج چوہدری نے دعویٰ کیا کہ وہ ڈینی ڈینیئل سے متعلق کچھ بھی نہیں جانتی تھیں، بعد ازاں ایک دوست کے بتانے پر گلوکارہ سے متعلق گوگل پر معلومات دیکھی تو دنگ رہ گئیں۔

اداکارہ نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں نہ صرف ڈینی ڈینیئل بلکہ دوسری بھارتی اداکاراؤں کا بھی ہم شکل قرار دیا جاتا رہا ہے، جس سے وہ اتفاق نہیں کرتیں۔

اریج چوہدری کے مطابق انہیں تمنا بھاٹیہ، کیارہ اڈونی اور یامی گوتم کا ہم شکل قرار دیا جاتا ہے جب کہ ان کا چہرہ کسی طرح بھی تینوں اداکاراؤں سے نہیں ملتا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں اچھا نہیں لگتا کہ لوگ انہیں بھارتی اداکاراؤں کا ہم شکل قرار دیتے ہیں، ان کی الگ پہچان ہے، ان کے چہرے کے خدوخال کسی طرح بھی بولی وڈ اداکاراؤں جیسے نہیں۔

اریج چوہدری نے بتایا کہ وہ خود کو بھارتی اداکاراؤں کا ہم شکل قرار دیے جانے پر برہم ہوتی ہیں اور انہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ انہیں دوسروں سے ملایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024