• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کوئٹہ: پی ٹی آئی کا ہاکی گراؤنڈ میں آج جلسے کا اعلان، پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ میں تعینات

شائع November 8, 2024
تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے — فوٹو: ڈان نیوز
تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج کوئٹہ میں جلسے کے اعلان پر پولیس کی بھاری نفری کو ہاکی گراؤنڈ جلسہ گاہ تعینات کردیا گیا جبکہ گراؤنڈ کے مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا ہے، ہاکی گراؤنڈ کے مرکزی دروازے کو بھی جلسے کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے، جبکہ جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جلسہ ہر صورت ہوگا، کارکن 2 بجے تک ہاکی گراؤنڈ پہنچ جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق امن و امان کے خدشات ہیں اور سیکیورٹی فراہم کرنا چیلنج ہوگا، خلاف قانون اگر کوئی بھی اقدام کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔

تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کو ایوب اسٹیڈیم یا ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں جبکہ حکومت نے کھیلوں کے گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024