• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

’کبھی میں کبھی تم‘ کے پروموشنل پوسٹرز سے نعیمہ بٹ کے غائب ہونے پر شائقین نالاں

شائع November 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے اختتامی پروموشنل پوسٹرز سے نعیمہ بٹ کے غائب ہونے سمیت تقریب میں ان کی غیر موجودگی پر شائقین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ٹی وی چینل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کو 5 نومبر کو ملک بھر کے سینماؤں میں دکھایا گیا تھا اور اس کی آخری پروموشنل تقریب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں منعقد کی گئی تھی، جس میں ڈرامے کی زیادہ تر کاسٹ نے شرکت کی تھی۔

ڈرامے کی اختتامی تقریب میں مرکزی اداکارہ ہانیہ عامر سمیت نعیمہ بٹ کی غیر موجودگی کو محسوس کیا گیا تھا جب کہ ڈرامے کے اختتامی پروموشنل پوسٹرز میں بھی نعیمہ بٹ کی تصاویر کو شامل نہ کرنے پر شائقین نے اظہار حیرت کیا۔

ڈرامے کے اختتامی پروموشنل پوسٹرز میں صرف دو کرداروں فہد مصطفٰی اور ہانیہ عامر کو دکھایا گیا تھا، جس پر متعدد شائقین نے اظہار برہمی کیا۔

شائقین نے اختتامی پروموشنل پوسٹرز میں نعیمہ بٹ کو نہ دکھانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس میں ٹی وی چینل اے آر وائے سے سوال کیا کہ انہوں نے مرکزی کردار کو کیوں پوسٹرز میں نہیں دکھایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس میں نعیمہ بٹ کو اختتامی پروموشنل پوسٹرز میں نہ دکھانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ٹی وی چینل کو آڑے ہاتھوں لیا۔

نعیمہ بٹ نے شائقین کی جانب سے کی گئی اسٹوریز اور پوسٹس کو شیئر بھی کیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ بھی ڈرامے کی ٹیم اور ٹی وی چینل انتظامیہ سے ناخوش تھیں، تاہم انہوں نے اس پر اپنا رد عمل نہیں دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’کبھی میں کبھی تم‘ کے اختتامی پروموشنل پوسٹرز میں دیگر مرکزی اداکاروں عماد عرفانی، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور اریج چوہدری کو بھی نہیں دکھایا گیا تھا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024