• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی

شائع November 7, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 400 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو روپے پر آگئی ہے۔

مزید کہنا تھا کہ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4 ہزار 630 روپے گر کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 780 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 17 ہزار 535 روپے ہوگئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی 130 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 300 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 111 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 829روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,727 ڈالر سے کم ہو کر 2,682 ڈالر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024