• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

شائع November 7, 2024
— فوٹو: اسکرین شاٹ/طاہر نصیر
— فوٹو: اسکرین شاٹ/طاہر نصیر

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے موٹروے ٹھٹہ خلیل پر ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کرتے ہوئے 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا، تاہم ٹیکسلا پولیس نے انہیں جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا تھا۔

بعد ازاں انہیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی پر مختلف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔

2 روز قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی تھیں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024