• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ڈی جی خان میں اسکول وین اور ٹرک میں تصادم، پرنسپل سمیت 4 اساتذہ جاں بحق

شائع November 7, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں اسکول کی وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں اسکول کے پرنسپل سمیت 4 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، ریسکیو کے مطابق اسکول وین تومی موڑ سے سخی سرور جاتے ہوئے بلوچستان سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول وین اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں اسکول کے پرنسپل امجد امین کے علاوہ 3 خاتون اساتذہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں 6 خواتین ٹیچرز زخمی بھی ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اساتذہ کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024