• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

’بدو بدی‘ کا مذاق اڑانے پر دکھ ہے، اداکارہ ممتاز

شائع November 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ممتاز بیگم نے خود پر فلمائے گئے گانے ’بدو بدی‘ کا مذاق اڑانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیڈین گلوکار کے رویے پر انہیں دکھ ہوا۔

ممتاز بیگم نے حال ہی میں بیٹے ذیشان باری کے ہمراہ یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ان سے ’بدو بدی‘ سے متعلق بھی سوال کیا گیا، جس پر ممتاز بیگم نے کہا کہ ان پر فلمایا گیا مذکورہ گانا اپنے وقت کا سب سے مشہور گیت تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’بدو بدی‘ گانے کی وجہ سے ہی فلم کامیاب ہوئی تھی اور فلم گانے کی وجہ سے کافی عرصے تک سینماؤں میں دکھائی جاتی رہی۔

ممتاز نے مزید بتایا کہ اس وقت ’بدو بدی‘ اتنا مقبول ہوا کہ گانے کو فلم شروع ہونے سے قبل، فلم کے درمیان اور فلم کے اختتام پر سینما میں دکھایا جاتا تھا۔

انہوں نے خود پر فلمائے گئے گانے کو چاہت فتح علی خان کی جانب سے گانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار نے ان کے گانے کا مذاق اڑایا، جس پر انہیں دکھ ہے۔

ممتاز بیگم کا کہنا تھا کہ اگر گلوکار ان کے گانے کو اچھی طرح گاتے تو کوئی بات نہیں تھی لیکن انہوں نے ان کے مقبول ترین گانے کا مذاق اڑایا۔

ان کی بات پر ان کے بیٹے ذیشان باری نے کہا کہ اگرچہ گلوکار نے ’بدو بدی‘ کا مذاق اڑایا لیکن ان کے مذاق اڑانے کی وجہ سے ہی پرانا گانا نئی نسل میں مقبول ہوا اور نوجوانوں کو اصل گانے کی حقیقت کا علم ہوا۔

اداکارہ کے بیٹے کے مطابق اگر گلوکار ان کی والدہ پر فلمائے گئے گانے کا مذاق نہ اڑاتے تو شاید نئی نسل کو ان کی والدہ کے اصل گانے کا علم نہ ہوتا، گلوکار کی کامیڈی پر مبنی گانا وائرل ہوا تو لوگوں نے اصل گانے کو بھی تلاش کیا اور نوجوانوں کو پتا چلا کہ ممتاز کون ہیں اور ’بدو بدی‘ کس پر فلمایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے جون 2024 کو ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا، جس کے بعد کاپی رائٹس کے تحت ان کے گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

چاہت فتح علی خان نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کو کاپی کیا تھا، جسے ملکہ ترنم نورجہاں نے گایا تھا جب کہ وہ گانا ممتاز پر فلمایا گیا تھا۔

’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024