• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے ’اے ڈی بی‘ سے مدد مانگ لی

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ’ٹی پی فور‘ لگانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مدد مانگ لی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی اور سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کے لیے واش پروجیکٹ کی ضرورت ہے تاکہ واش روم اور نکاسی آب کا سسٹم بنایا جائے۔

انہوں نے سیلاب متاثرین کے گھروں کے لیے سولر پروجیکٹ کے لیے بھی اے ڈی بی کی مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مہنگی بجلی کے متحمل نہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے دونوں منصوبوں میں مدد کی یقین دہانی کرا دی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024