• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پاکستان، انٹرپول کے بچوں سے زیادتی کے ڈیٹابیس میں شامل ہوگیا

شائع November 6, 2024
یہ ڈیٹابیس 2009 سے کام کر رہا ہے — فائل فوٹو
یہ ڈیٹابیس 2009 سے کام کر رہا ہے — فائل فوٹو

پاکستان، انٹرپول کے بین الاقوامی بچوں کے جنسی استحصال (آئی سی ایس ای) ڈیٹابیس میں شامل ہونے والا 71واں ملک بن گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا کہ اس اقدام سے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بچوں کے آن لائن استحصال کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

آئی سی ایس ای ڈیٹابیس کو انٹرپول اپنے تمام رکن ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جوڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

یہ ڈیٹابیس 2009 سے کام کر رہا ہے اور دنیا بھر میں تحقیقی پیشہ ور افراد کو ڈیٹا اور آلات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔

انٹرپول کے انسداد جرائم ڈویژن برائے بچوں کے حکام نے ڈیٹابیس کو استعمال کرنے کے لیے ایف آئی اے کے افسران کے لیے پانچ روزہ تربیتی پروگرام بھی منعقد کیا۔

اسلام آباد میں ایجنسی کی اکیڈمی میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے 9 افسران نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024