• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لڑکیوں کو بہترین مرد دوست اور بوائے فرینڈ میں فرق کرنا چاہیے، علی رضا

شائع November 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو اپنے بہترین مرد دوستوں اور بوائے فرینڈز میں فرق رکھنا اور سمجھنا چاہیے، دونوں کے ساتھ ایک جیسی باتیں نہ کریں۔

علی رضا کی جانب سے لڑکیوں کے بہترین مرد دوستوں اور بوائے فرینڈز پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جو کہ ان کے ستمبر میں فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے یا ان کے درمیان جس طرح کے تعلقات ہیں، اس کا ہر کسی کو علم ہے۔

ان کےمطابق انہیں لڑکیوں کی جانب سے مرد دوستوں اور بوائے فرینڈز میں فرق نہ رکھنے کی بات سب سے پریشان کرتی ہے، انہیں اس پر غصہ آتا ہے۔

علی رضا نے واضح کیا کہ ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا لیکن وہ جانتے ہیں کہ بہت ساری لڑکیاں اپنے بہترین مرد دوست اور بوائے فرینڈ میں کوئی فرق نہیں رکھتیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بوائے فرینڈ لڑکی کو بہترین مرد دوست رکھنے سے نہیں روکے گا لیکن لڑکیوں کو دونوں میں فرق کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں یہ بات سمجھیں کہ جو باتیں، جو جذبات یا گھومنا پھرنا بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوتا ہے، وہ بہترین مرد دوست کے ساتھ نہیں کیا جانا چاہیے۔

علی رضا نے اسی انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ بہت سارے اداکار و اداکارائیں بھی ایسی ہیں جو خود کو بہن اور بھائی کہتے تھے لیکن آج کل ان کی آپس میں شادیاں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی بہن صرف گھر میں ہوتی ہے، باہر لڑکے عزت کے لیے لڑکیوں کو بہن بلا سکتے ہیں لیکن وہ ان کی بہن نہیں ہوسکتی، اسی وجہ سے ہی ایک دوسرے کو بھائی بہن بلانے والوں نے شادیاں کرلیں۔

علی رضا نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بھی بہت ساری لڑکیوں کے بہترین مرد دوست ہیں لیکن وہ اپنی حدود جانتے ہیں، وہ لڑکیوں کے ساتھ اتنے فری نہیں ہوتے کہ لڑکیوں کے بوائے فرینڈز یا شوہروں کو برا لگے۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ لڑکیاں بہترین مرد دوست کو صرف دوست ہی سمجھتی ہوں گی، ان کے دل میں کچھ غلط نہیں ہوگا لیکن انہیں معلوم نہیں کہ لڑکا ان سے متعلق کیا سوچتا ہے، ان کی نیت کیا ہے، اس لیے بہترین مرد دوست اور بوائے فرینڈ میں فرق رکھیں تاکہ بیسٹ میل فرینڈ کو اپنی حدود کا علم ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024