• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، قلعہ سیف اللہ کا بچہ وائرس کا شکار

شائع November 5, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا اور بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کا بچہ پولیو سے معذور ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ قلعہ سیف اللہ کا بچہ پولیو سے معذور ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا رواں سال کا دوسرا کیس ہے جس کے بعد رواں سال بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

رواں سال اب تک سندھ میں 12، خیبر پختونخوا میں 9 بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ پنجاب اور اسلام آبار سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک کے 76 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے علاوہ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔

1994 میں اپنے آغاز کے بعد سے، ملک کے پولیو کے خاتمے کے پروگرام نے اکثر ویکسی نیشن مہمات کے انعقاد کے ذریعے اس وائرس پر بڑی حد تک قابو پایا ہے۔

ملک میں رواں سال اس بیماری کے مکمل خاتمے کی امید کی جارہی تھی کیونکہ 2023 میں صرف 6 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

تاہم ماہرین پولیو ویکسین کے بارے میں غلط معلومات کو خاتمے کی کوششوں میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024