• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیکیورٹی فورسز کی شمالی، جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک

شائع November 4, 2024
— فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
— فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں خارجی احمد شاہ عرف انتظار مارا گیا جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے بارہا مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقنی بنائے کا مطالبہ کیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورے کرے گی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

دریں اثنا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تحسین کی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خارجی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ دو نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024