• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کا موقع ملے تو بھی بال نہیں کٹواؤں گی، نعیمہ بٹ

شائع November 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے میں رباب کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملے تو بھی وہ مکمل طور پر اپنے بال نہیں کٹوائیں گی، البتہ تھوڑے سے بال کٹوالیں گی۔

نعیمہ بٹ حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں ان کا وزن بہت زیادہ تھا، وہ موٹاپے کا شکار تھیں، انہوں نے اپنا وزن کم کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی میں وہ فٹ بال شوق سے کھیلا کرتی تھیں اور وہ پنجاب کی نیشنل ٹیم کا حصہ بھی رہیں لیکن بعد میں انہوں نے کھیلنا چھوڑ دیا۔

ان کے مطابق انہوں نے 15 سال تک تھیٹرز اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کی اور انہوں نے تھیٹرز سے متعلق امریکا سے تعلق بھی حاصل کی۔

پروگرام کے دوران نعیمہ بٹ نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں انہوں نے کالج کے دوران لڑکیوں کا ایک گینگ بھی بنایا، جس کا نام ’ایس کے‘ تھا اور وہ مذکورہ گینگ کی لیڈر رہیں۔

ان کے مطابق مذکورہ گینگ کا مقصد لڑکیوں کےساتھ ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں نعیمہ بٹ نے بتایا کہ وہ کبھی بھی ہائوس وائیف نہیں بنیں گی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ہائوس وائیف بننا اچھی بات ہے لیکن وہ خود ذاتی طور پر ایسی نہیں بنیں گی۔

بالوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نعیمہ بٹ نے بتایا کہ ان کے بڑے بالوں کا راز انہیں والدین سے ملنے والے جینز ہیں جب کہ انہوں نے غذا بھی ایسی رکھی، جس نے ان کے بال بڑے کرنے میں کردار ادا کیا۔

نعیمہ بٹ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ اگر انہیں کسی ڈرامے میں بال چھوٹے کروانے پڑے تو وہ ’وگ‘ لگالیں گی لیکن بال نہیں کٹوائیں گی۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ انہیں فلم میں کام کی پیش کش کی جائے لیکن شرط رکھی جائے کہ انہیں بال کٹوانے پڑیں گے تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ وہاں بھی ’وگ‘ لگالیں یا شاہ رخ خان کو راضی کرلیں گی۔

نعیمہ بٹ نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام ملنے پر بھی مکمل طور پر بال چھوٹے نہیں کروائیں گی اور نہ ہی انہیں کٹوائیں گی، البتہ اچھا موقع ملنے کی وجہ سے بال کچھ چھوٹے کروالیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نعیمہ بٹ اپنے بڑے بالوں پر بات کرتے ہوئے بتا چکی ہیں کہ انہیں متعدد بار اپنے بال کٹوانے کا کہا گیا جب کہ ایک بار انہیں بال نہ کٹوانے کی وجہ سے کاسٹ ہی نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024