• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

بلوچستان: موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

شائع November 3, 2024
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بُک
— فائل فوٹو: بشکریہ فیس بُک

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذکرنے والےاداروں نے قومی شاہراہ پر دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا گیا، ہلاک اورگرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کالعدم بی ایل اے کیخلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے، محسن نقوی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس نے ہراول دستے کا کردار اداکیاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا تھا، جبکہ اسی روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی آپریشن کے دوران ایک خارجی کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024