• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 40 سال پرانی لائن تبدیل

شائع November 3, 2024
پانی کی فراہمی کی لائن نمبر پانچ کو تبدیل کیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
پانی کی فراہمی کی لائن نمبر پانچ کو تبدیل کیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں پانی کی فراہمی کے پرانے نظام کو جدت کی جانب لانے کی طرف اہم پیشرفت سامنے آگئی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 40 سال پرانی لائن کو تبدیل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی فراہمی کی نئی لائن کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بھی ہمراہ تھے۔

پانی کی فراہمی کی لائن نمبر پانچ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کی جگہ ساڑھے 4 کلومیٹر طویل نئی پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔

منصوبے پر 2 اعشاریہ 3 ارب کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو دس مرکزی لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم یہ لائنیں چالیس سال پرانی ہوچکی ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منصوبے کو کراچی میں پانی کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024