• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

جرمنی کا ’بلین ٹری‘ منصوبے کے لیے 2 کروڑ یورو دینے کا معاہدہ

شائع November 3, 2024
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

جرمنی بلین ٹری شجرکاری سپورٹ پروجیکٹ (بی ٹی اے ایس پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے پاکستان کو 2 کروڑ یورو فراہم کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مالی معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور جرمن ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو کی ڈائریکٹر ایستھر گراوین کوٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

بی ٹی اے ایس پی کا پہلا مرحلہ پہلے ہی خیبر پختونخوا کے محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کے اشتراک سے زیر عمل ہے۔

یہ خیبر پختونخوا میں جنگلات کے تحفظ اور پائیدار انتظام میں معاونت کرے گا۔ اس منصوبے میں 10 ہزار ہیکٹر پر نئے پودے لگانے، محکمہ جنگلات کی استعداد کار بڑھانے اور انتظامی معلومات کے نظام کو تیار کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

یہ منصوبہ غربت کے خاتمے کے لیے قدرت پر مبنی ذریعہ معاش پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

مزید برآں، یہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی کے عمل میں شرکت کو فروغ دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024