پشاور: کھلونا سمجھ کر گھر لایا گیا دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی

شائع November 1, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود میں دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کے حدود نورگھڑی کے علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ میں بچے کھیل رہے تھے۔

بچوں کو گراؤنڈ کے قریب نالے سے پرانا دستی بم ملا، ایک بچہ دستی بم کھلونا سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آیا کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو علاج کے لیے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025