• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’گیم آف تھرونز‘ پر فلم بنائے جانے کا امکان

شائع November 1, 2024
— فوٹو: ایچ بی او
— فوٹو: ایچ بی او

معروف امریکی شوبز ویب سائٹس اور جریدوں نے متعدد ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پولیٹیکل تھرلر فنٹیسی ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ پر فلم بنانے پر کام شروع کردیا گیا۔

شوبز میگزین ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق ’گیم آف تھرونز‘ پر معروف پروڈکشن کمپنی ’وارنر برادرز‘ کی جانب سے فلم بنائے جانے پر کام شروع کردیا گیا جو کہ انتہائی ابتدائی مراحل میں ہے۔

پروڈکشن کمپنی نے ’گیم آف تھرونز‘ پر فلم بنائے جانے کی خبروں کو مسترد نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے مزید کوئی اضافی معلومات بھی فراہم نہیں کی۔

اسی طرح شوبز میگزین ’ہولی وڈ رپورٹر‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’گیم آف تھرونز‘ پر فلم بنائے جانے کا کام شروع کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی ’گیم آف تھرونز‘ پر فلم بنائے جانے کا منصوبہ انتہائی آغاز میں ہے اور اس کی کوئی حتمی شکل نہیں بن سکی، تاہم امکان ہے کہ چند ماہ میں منصوبے کی تکمیل کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ابھی ’گیم آف تھرونز‘ پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے کسی ہدایت کار، لکھاری اور اداکاروں کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں اس ضمن میں پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کم سے کم ’گیم آف تھرونز‘ پر ایک فلم لازمی بنائی جائے گی اور ممکنہ طور پر 2025 میں اس کی شوٹنگ شروع کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ ’گیم آف تھرونز‘ امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کی ڈراما سیریز تھی، جس کے 8 سیزن نشر کیے گئے۔

’گیم آف تھرونز‘ کا آغاز 2011 میں ہوا اور 2019 کے اختتام پر اس کا آٹھواں اور آخری سیزن ریلیز کیا گیا۔

اس کی کہانی جارج آر ویل کے فنٹیسی ناول ’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ سے لی گئی ہے، اس ڈرامے کو ایچ بی او کے لیے ڈیوڈ بینیوف اور ڈی بی ویزز نے بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024